ڈی آئی جی لاڑکانہ نے پولیو مہم کی سیکیورٹی کے لیے سیکیورٹی آرڈرز جاری کر دیئے

65

لاڑکانہ۔ 03 فروری (اے پی پی):ڈی آئی جی لاڑکانہ نے پولیو مہم کی سیکیورٹی کے لیے سیکیورٹی آرڈرز جاری کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے پیر کو ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے کہا کہ لاڑکانہ رینج میں 448موبائل ٹیمز اور 338 ٹرانزیشن پوائنٹس کے لیے 5886 پولیس افسران و اہلکار فراٸض سرانجام دے رہے ہیں۔ پولیو مہم کے دوران لاڑکانہ رینج کے ایس ایس پیز بذات خود سیکیورٹی کو مانیٹر کریں گے، پولیو مہم کے دوران لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع اور رینج آفس میں خصوصی کنٹرول رومز کا قیام عمل لایا گیا ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ناقابل قبول ہوگی۔