یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے اسلم غوری کا پیغام

158
Kashmir Solidarity Day

لاہور۔4فروری (اے پی پی):یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے منگل کے روز جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

کشمیریوں کے حق خور ارادیت کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے اور بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے۔اسلم غوری نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے مسلمانوں کے درمیان کسی ظالمانہ تفریق کو تسلیم نہیں کرتے۔05 فروری کو مولانا فضل الرحمن کی اپیل پر کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کشمیر کے مسئلہ کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کیاہے۔