سیالکوٹ۔4فروری (اے پی پی):محکمہ تعلیم نےسرکاری سکولوں کی مینجمنٹ کونسلزکو از سر نو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو محکمہ تعلیم سیالکوٹ مجاہد حسین علوی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب سکول مینجمنٹ کونسلز پالیسی 2024 کے تحت پرائمری ایلیمنٹری ، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکول سربراہان کو نئی سکول کونسلز تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ سربرابان اداره نان سیلری بجٹ اور فروغ تعليم فنڈ کو سکول کونسل کی مشاورت اور منظوری سے ہی استعمال کرتے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے سکول کونسل میں والدین کمیونٹی ممبرز تبدیل کرکے نئی سکول کونسل تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ سکول سربراہان کو نئی سکول کونسل بنانے کیلئے6 فروری کی ڈیڈلائن دے دی گئی ہے اور اس کا ریکارڈ سی ای او ایجوکیشن آفس جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی
تاکہ سکول میں دستیاب فنڈز کو بہتر طور پر استعمال کرنے کیلئے سکول کونسل میں متحرک کمیونٹی ممبرز کو شامل کیا جائے۔