21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہے گا، ہلال...

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہے گا، ہلال احمر بلوچستان

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 05 فروری (اے پی پی):ہلال احمر بلوچستان چیپٹر کے چیئرمین ولی خان اچکزئی ،نائب چیئرمین موسی جان اچکزئی نے یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کے حوالے سے اپنے جاری کردہ پیغام میں کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کہاہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہے گا، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرے۔

7 دہائیوں سے بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے ہیں اور انہیں ان کے حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے، آج مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والے علاقوں میں سے ایک ہے جہاں 9 لاکھ سے زیادہ قابض بھارتی فوج تعینات ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک کشمیری بھارتی مظالم کا شکار ہیں پاکستان کبھی چین سے بیٹھے گا نہ خاموش تماشائی بنے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں