ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

73
سعودی گولڈ
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

کراچی ۔ 19 مئی (اے پی پی) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔جمعہ کو 11ڈالر کی کمی سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1253ڈالر ہو گئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 50ہزار450روپے سے گھٹ کر50ہزار250روپے ہو گئی اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت43ہزار71روپے پر آگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت730روپے کی سطح پر بدستور بر قرار رہی۔