وزیر دفاع خواجہ آصف کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

109
Khawaja Muhammad Asif

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور اسماعیلی کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار کیا۔بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بارے میں سن کر دکھی ہوں اور ان کے خاندان اور اسماعیلی کمیونٹی کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

خواجہ آصف نے پرنس کریم کی نمایاں خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے نہ صرف اسماعیلی بلکہ پوری انسانیت کے لیے ترقی کے دور کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ورثہ اور تعلیم کا شعبہ ان کی سرگرمی کا بہت زیادہ مرہون منت ہے۔انہوں نے کہاکہ پرنس کریم ان کے داداسر سلطان محمد شاہ آغا خان آل انڈیا مسلم لیگ کے بانی رہنما تھے اور انہوں نے پاکستان کی تخلیق میں کلیدی کردار ادا کیا۔