پرنس کریم آغا خان کی تجہیز و تکفین میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

70

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

بدھ کو وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس نے وزارت خارجہ کو ضروری کوآرڈینیشن کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔