گلگت بلتستان اسمبلی کو دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن میں بحثیت مبصر نمائندگی حاصل

91

گلگت۔7فروری (اے پی پی):سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نزیر احمد ایڈووکیٹ کی کو ششوں سے جی بی اسمبلی کو دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن میں بحثیت مبصر نمائندگی مل گئی ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق پہلی مشترکہ سی پی اے ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ریجنل کانفرنس 6 سے 10 فروری 2025 تک لاہور، پاکستان میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں جاری ہے۔ یہ تاریخی موقع دو سی پی اے علاقوں، یعنی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی پہلی مشترکہ کانفرنس کی حیثیت رکھتا ہے، جو دونوں علاقوں کے رکن ممالک کے درمیان تبادلہ خیال ، تعاون، اور مشترکہ سیکھنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گا

جس کی سرپرستی کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے ) کرے گی۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع "جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں جامع ترقی اور پائیدار مستقبل کے لیے پارلیمانی حکمت عملی”ہے، جس میں مقررین، پارلیمنٹرینز، اور ماہرین کو موجودہ علاقائی چیلنجز پر غور و فکر کرنے اور جمہوری حکمرانی اور علاقائی انضمام کو مضبوط کرنے کے مواقع پر بات چیت کرنے کے لیے جمع کیا جائے گا۔اس کانفرنس میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ،ممبر اسمبلی جاوید علی منوا اور سیکریٹری جی بی اسمبلی گلگت بلستان اسمبلی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس موقع پر نذیر احمد ایڈووکیٹ سپیکر گلگٹ بلتستان اسمبلی کی درخواست پر

دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن میں جی بی اسمبلی کو باقاعدہ مبصر کی حیثیت کی منظوری دی گئی ۔دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن میں مبصر کی حیثیت سے نمائندگی ملنا جی بی اسمبلی کے لئے بڑا اعزا ہے۔