31.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی پی اوسرگودھا کی تھانہ پھلروان میں کھلی کچہری

ڈی پی اوسرگودھا کی تھانہ پھلروان میں کھلی کچہری

- Advertisement -

سرگودھا۔ 08 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ پھلروان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او سرگودھا نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے ۔اُنہوں نے شہریوں کے مسائل پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسران سے رپورٹ طلب کرلی ۔ ڈی پی اونے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کو شہریوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کر کے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی پی اونے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد آپ لوگوں کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں۔ ڈی پی او نے کہاکہ تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے اورسروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557468

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں