بریگیڈ پولیس کی کارروائیاں،3ملزمان گرفتار،گٹکاماوا،موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد

75

کراچی۔ 08 فروری (اے پی پی):بریگیڈ پولیس نے خداداد کالونی کے قریب مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور گٹکا فروشی میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل،ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن

تیار گٹکا ماوا اورنقدی برآمد کرلی۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں زاہد قریشی ولد صغیر احمد،عمران ولد الیاس اور فاروق صفیان ولد بابر شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔