اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں گٹکاماوا، چھالیہ برآمد

78

کراچی۔ 08 فروری (اے پی پی):اینٹی اسٹریٹ کرائم سیلنے بھاری مقدار میں گٹکاماوا اور چھالیہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل ضلع کیماڑی نے پاک کالونی نیازی محلہ میں گٹکا ماوا کے کارخانے پر کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گر فتار کرکے کارخانے سے 100 پڑیاں تیار گٹکا ماوا،5 بورے چھالیہ،6 ٹب بھیگی ہوئی چھالیہ

ایک پتی سے بھرا ہوا ٹب،ایک بورا چونا،ڈرم، ٹب، ترازو و دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد شان اور شعیب شامل ہیں ۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ فرار ملزمان گٹکا ڈیلر ریاض عرف چڑی اورزاہدکی تلاش جاری ہے۔