- Advertisement -
ریاض۔9فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ہیروئن سمگل کرنے پرغیر ملکی شخص پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں ہیروئن سمگل کرنے پر غیر ملکی کو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
وزارت نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مذکورہ شخص کو تمام شواہد اور ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی۔فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے تاہم گزشتہ روز عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557794
- Advertisement -