34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںپولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام فری مرغبانی کورس (کل)...

پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام فری مرغبانی کورس (کل) شروع ہو گا

- Advertisement -

راولپنڈی۔9فروری (اے پی پی):پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام فری مرغبانی کورس کل(پیر سے) شروع ہو گا۔ سینئر ریسرچ آفیسر شعبہ توسیع کا کہنا ہے کہ یہ کورس مرغیوں کی نشونما کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتا ہے اور مرغبانی سے وابستہ افراد بنیادی معلومات حاصل کر کے مرغبانی کی صنعت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات ادارہ ہذا سے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن 10 فروری تک کروا سکتے ہیں۔ کورس کی کوئی فیس نہیں ہو گی اور کورس کی تکمیل پر شرکاء کو اعزازی اسناد دی جائیں گی ۔ مرغبانی کورس 14 فروری تک جاری رہے گا جس کے اوقات کار صبح نو بجے سے دن ایک بجے تک ہوں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557804

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں