34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںآنے والے دنوں میں امریکاسے بڑے پیمانے پر برآمدی آرڈرز ملنے کے...

آنے والے دنوں میں امریکاسے بڑے پیمانے پر برآمدی آرڈرز ملنے کے امکانات ہیں ،نئی مارکیٹوں کی تلاش کے لئے حکومت کی معاونت ضروری ہے ،میاں عتیق الرحمان

- Advertisement -

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی سی ایم ای اے)کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی مانگ بر قرار ہے جو انتہائی حوصلہ افزاء ہے ،امریکہ میں نئی حکومت کے قیام کے بعد معاشی سر گرمیاں عروج حاصل کر رہی ہیں جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر برآمدی آڈرز ملنے کے امکانات موجود ہیں ، حال ہی میں ترکیہ میں منعقدہ قالینوں کی ایکسپو میں شریک غیر ملکی خریداروں کی جانب سے پاکستانی مصنوعات کوپذیرائی ملنا بھی اطمینان کا باعث ہے ۔

پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک،وائس چیئرمین ریاض احمد اور چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجا زالرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی ایم ای اے میاں عتیق الرحمان نے آگاہ کیا کہ امریکہ میں پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کے خریداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جن کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ امریکہ میں نئی حکومت کے قیام کے بعد جس طرح معاشی سر گرمیاں عروج پکڑ رہی ہیں اور مقامی لوگوں کے رجحان سے بھی یہ امید کی جا سکتی ہے کہ آنے والے مہینوں میں پاکستان سے ہاتھ بنے قالینوں کے برآمدی آڈرز میں اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی خریداروں سے رابطوں کے حوالے سے بھی طریق کار طے کیا گیا ہے جسے مشاورت کے ذریعے مزید موثر بنایا جائے گا،ہمیں اب نئی مارکیٹیں بھی تلاش کرنا ہوں گی جس کے لئے حکومت کی معاونت اور سرپرستی ضروری ہے اور اس حوالے سے جلد متعلقہ محکموں کو تجاویز ارسال کی جائیں گی ۔ میاں عتیق الرحمان نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں ہر لحاظ سے مقابلہ انتہائی سخت ہے ہمیں اعلیٰ معیار اور جدید ڈیزائنوں کے ساتھ ساتھ اپنی ساکھ کو بھی بر قرار رکھنا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت طورخم بارڈر کے مسئلے کو حل کرائے تاکہ برآمدی آرڈرز کی بروقت ترسیل ممکن ہو سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور امریکہ کے دورے کے حوالے سے تمام ممبران کو اعتماد میں لیا جائے گا اور انہیں نئے رجحانات سے آگاہی دی جائے گی تاکہ وہ مستقبل کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس پیٹرن پر کام کریں جس سے ہماری صنعت کو فائدہ ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=557835

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں