رواں سال صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1200ملزمان گرفتار، 1142مقدمات درج کئے گئے

90
ڈی جی خان پولیس ،کوٹ مبارک کے علاقے میں مقابلہ، 4دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد، سرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور۔9فروری (اے پی پی):رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1200ملزمان گرفتار، 1142مقدمات درج کئے گئے۔ اتوار کو ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق75ہزار 700سے زائد پتنگیں، 2600سے زائد ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں جبکہ 840سے زائد کیسز کے چالان جمع کروائے گئے۔

صوبائی دارالحکومت میں 350ملزمان گرفتار، 351مقدمات درج، 17700سے زائد پتنگیں اور 552 ڈور چرخیاں برآمد کر لی گئی۔گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525ملزمان گرفتار، 11866مقدمات درج کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے میں مصروف عمل ہے، پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اس حوالہ سے آئی جی پنجاب نے کہا کہ آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائیں، جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں، خونی دھندے میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔

انہوں نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے، والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں، شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی صورت میں 15پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔