ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے پہلا انڈوراے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

156

روٹرڈیم۔10فروری (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 21 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور کو شکست دے کر پہلا انڈور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ کارلوس الکاراز کے مجموعی طور پر اے ٹی پی ٹائٹل کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔نیدرلینڈز کے مشہور شہر روٹرڈیم کے روٹرڈیم آہوئے میں اے بی این ایمرو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے نیدرلینڈزمیں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

پیر کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےحریف آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی الیکس ڈی مینور کو 4-6، 6-3 اور 2-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ 21 سالہ ہسپانوی ٹاپ سیڈ کا 17 واں اے ٹی پی ٹائٹل تھا لیکن ستمبر میں بیجنگ میں جیتنے کے بعد یہ ان کا پہلا ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔