احمدپورشرقیہ۔ 10 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کی زیر قیادت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس سمیت دیگر یونٹس کی پریڈ میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کی ہدایت پر بروز سوموار علی الصبح ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کے انعقاد کیا گیا،جنرل پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس،ایلیٹ فورس، ڈولفن اسکواڈ اور ٹریفک سٹاف نے شرکت کی۔پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے پریڈ کی اور سلامی پیش کی، دستوں نے سلامی کے چبوترے سے گزرتے ہوئے مارچ پاسٹ کیا۔
ڈی پی او اسد سرفرازخان نے جنرل پریڈ کا ملاحظہ کیا اورافسران و جوانوں کا ٹرن آوٹ چیک کیا، جنرل پریڈ کا مقصد پولیس افسران کی جسمانی فٹنس اور ڈسپلن کو برقرار رکھنا ہے، ڈی پی او نے پریڈ میں شامل افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس لائنز میں قائم کیے گئے جم سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں یہ خصوصی طور پر پولیس افسران کے لیے قائم کیا گیا۔ بعدازاں انہوں نے پولیس لائن میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور MTسیکشن کی ضلع بھر سے بلائی گئی سرکاری وہیکلز کی انسپکشن کی۔ ڈی پی اونے ڈرائیورز کو سرکاری وہیکلز کی حفاظت کے بارے ہدایات دیں۔ڈی پی او اسد سرفرازخان نے جنرل پریڈ کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ کسی بھی فورس میں ڈسپلن اور جسمانی فٹنس کا برقرار رہنا نہایت ضروری ہے۔ تاکہ کسی بھی معرکے میں ٹیم ورک مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار ہوں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558366