نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے گفتگو

137
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکل سے چین کاتین روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے پیر کو گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ریمارکس کی شدید مذمت کی اور سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ فلسطینی کاز کی غیر متزلزل حمایت کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے تقدس اور ناگزیریت کے لئے پاکستان کی مسلسل حمایت پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے غزہ سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال کے لئے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی او آئی سی اجلاس فوری بلانے پر اتفاق کیا۔