ملتان۔ 10 فروری (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسرملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے سوموار کے روز ٹریفک پولیس کے افسران سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کی طرف سے عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر آ ر پی او کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا کہ عوام کو بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔
جنرل ویریفیکیشن ، کیریکٹر سرٹیفکیٹ ، کرایہ داری ایکٹ، ڈرائیونگ لائسنس ، رینوول ڈرائیونگ لائسنس ، ڈرائیونگ سکول ، خواتین اور بچیوں کے لئے سکوٹی ،ڈرائیونگ کورس ودیگر خدمات کی فراہمی میں پولیس افسران کا کردار قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے خدمت مراکز ، ڈرائیونگ سکول میں متعینہ ڈسٹرکٹ پولیس افسران، ٹریفک پولیس افسران کو مزید ہدایت جاری کی کہ وہ عوام الناس کو زیارہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558630