اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):یورپی یونین کے ممالک کو قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران سالانہ بنیاد پر 8.31 فیصد نمو ریکارڈکی گئی ۔
سٹیٹ بینک (ایس بی پی)کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 7ماہ کے دوران یورپی ممالک کو برآمدات کا حجم 4.429 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں اس خطے کو برآمدات سے 4.089 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایاگیا تھا، اس طرح گزشتہ مالی سال کےمقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں یورپی ممالک کو برآمدات میں 0.340 ارب ڈالر یعنی 8.31 فیصد بڑھوتری ریکارڈکی گئی ۔
ایس بی پی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران یورپی یونین کو برآمدات میں 3.12 فیصدکی کمی واقع ہوئی تھی ۔