انویسٹیگیشن آفیسرز کی پوسٹ کے لئے 148 امیدواروں نے حصہ لیا،ڈپٹی کمشنر

90

رحیم یارخان ۔ 11 فروری (اے پی پی):پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھرتی کے لئے امیدواران کی دوڑ،انویسٹیگیشن آفیسر کی پوسٹ پر 252 مرد و خواتین امیدواران نے درخواستیں جمع کرائی انویسٹیگیشن آفیسرز کی دوڑ میں 142 امیدواران نے شرکت کی ۔

دوڑ میں 114 مرد اور 28 خواتین شامل تھی جس میں سے 20 خواتین اور 52 مرد امیدواران نے دوڑے مکمل کی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دوڑ میں شریک امیدواران کی سہولت کے لئے تمام بنیادی انتظامات مکمل کئے گئے تھے ۔

ریسکیو 1122 ، محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کیمپس لگائے گئے تھے،میڈیکل کیمپس میں ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکس سٹاف ، ادویات اور ایمبولینس موجود تھیں،انویسٹیگیشن آفیسرز کی دوڑ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے انویسٹیگیشن آفیسرز کی دوڑ کے انتظامات اور دوڑ و فزیکل ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر عبد الحنان ، ایڈمنسٹریٹر آفیسر ریاست علی ، ڈی ایس پی سٹی سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا احسن اقدام ہے ۔

ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے کہا کہ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام سے دیگر اداروں پر کام کے دباؤ میں کمی واقع ہو گی۔پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی پرائس کنٹرول ، تجاوزات سمیت حکومتی عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ فیزیکل ٹیسٹ کے بعد تحریر ی امتحان ہوگا اس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا۔ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں انویسٹیگیشن آفیسرز کی دوڑ میں 142 امیدواران میں سے 72 پاس ہوئے۔