اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز کوٹ ہتھیال میں سپارکو کے تعاون سے خلا ءمیں خواتین اور لڑکیوں کا عالمی دن منایا گیا

89

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز کوٹ ہتھیال میں سپارکو کے تعاون سے خلا ءمیں خواتین اور لڑکیوں کا عالمی دن منایا گیا۔ سپارکو کی سپیس ایجوکیشن اینڈ اویئرنس ڈرائیو (SEAD) سپارکو کی ٹیم نے خلائی وین کے ساتھ سکول کا دورہ کیا۔ اس تقریب میں خلائی سائنس کی سرگرمیاں شامل تھیں جن میں معلوماتی لیکچرز، ٹیلی سکوپ ویونگ اور ہینڈ آن سٹیم پروجیکٹ شامل تھے۔

تقریب میں طلباء کے جدید خلائی ماڈلز کی نمائش کی گئی جو ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور سائنس کے لئے جذبے کو اجاگر کرتے ہیں۔سپارکو کی علم و آگاہی وین کا مقصدنئی نسل تک خلا ءکے بارے میں آگاہی پہنچانا ہے۔آئی ایم ایس جی کے دورے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو خلائی تحقیق اور سٹیم شعبوں میں کیریئر بنانے کے لئے حوصلہ افزائی اور بااختیار بنانا تھا۔