26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںوزیراعلی ٰکے پروگرام کے مطابق شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی...

وزیراعلی ٰکے پروگرام کے مطابق شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی صفائی کا نظام بہتر بنا یا جا رہا ہے،شاہد اقبال

- Advertisement -

وزیرآباد 11 فروری (اے پی پی):صاف ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے انتہائی احسن اقدام ہے جس کے تحت اب نہ صرف شہری بلکہ پنجاب کی تا ریخ میں پہلی دفعہ دیہی علاقوں کو بھی صفائی کے حوالے سے بہتر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جنرل مینجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ شاہد اقبال نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مشن ہے کہ ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے شہری اور دیہاتی علاقوں کو صاف ستھرا بنا دے پہلے مرحلے میں شہر کی شاہراہوں داخلی خارجی راستوں کو مکمل صاف کر دیا گیا ہے ہمارے پاس مشینری اور کمپنی سٹاف کی ہائرنگ مکمل ہو چکی ہے اب ہم اندرون شہر کے گلی محلوں اور دیہاتوں پر پوری توجہ مرکوز کرتے ہوئے انہیں مکمل صاف ستھرا کرنے کے لیے سرگرم ہونگے جس کے لیے ڈبل شفٹ میں کام کروایا جائے گا۔

- Advertisement -

جنرل مینیجر شاہد اقبال نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی گورنمنٹ نے صفائی کے نظام کو سنجیدگی سے لیا ہے ہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق پورے علاقے کو زیرو ویسٹ پر لے جائیں گے اس کے لیے جلد گلی محلوں سکول کالجز میں آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا جائے گا

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559296

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں