وزیراعظم محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان میں سی پیک پٹرولنگ پولیس ہیڈ کوارٹرز کا افتتاح کر دیا

271

وزیراعظم محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان میں سی پیک پٹرولنگ پولیس ہیڈ کوارٹرز کا افتتاح کر دیا
آئی جی گلگت بلتستان کی وزیراعظم کو نئی فورس کے کام اور تشکیل کے بارے میں بریفنگ
گلگت ۔19 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان میں سی پیک پٹرولنگ پولیس ہیڈ کوارٹرز کا افتتاح کر دیا۔ انسپکٹر جنرل گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نے اس موقع پر وزیراعظم کو نئی فورس کے کام اور تشکیل کے بارے میں بریفنگ دی۔ یہ فورس 439 کلومیٹر طویل چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی پٹرولنگ کرے گی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پٹرولنگ فورس 300 اہلکاروں پر مشتمل ہو گی اور وہ اس شاہراہ پر محفوظ اور بلاتعطل ٹریفک کو یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پٹرولنگ پولیس کیلئے چین کی طرف سے تحفہ کے طور پر دی گئی 25 گاڑیاں کا معائنہ بھی کیا۔