پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن منایا گیا

132

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن جمعرات 13 فروری کو منایا گیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد ٹیکنالوجی کےجدید دور میں خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو کی اہمیت سمیت اس کے بین الثقافتی اور بین اللسانی کردارکو اجاگر کرنا ہے۔ ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پرملک بھر کے مختلف ریڈیو سٹیشنزسے مختلف پروگرام نشر کئے گئے اورترقی کےجدید دور میں ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔

واضح رہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں آج بھی ریڈیو کی اہمیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ۔شہروں ،قصبوں اور دور دراز علاقوں میں آج بھی خبروں اور معلومات کے حصول کیلئے ریڈیو عوام میں بے پناہ مقبول ہے۔