لوبیاکی فصل ہر قسم کی زمین پر کاشت کی جاسکتی ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پسرور

60
Bean crop
Bean crop

سیالکوٹ۔13فروری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پسرور (توسیع) ڈاکٹر سجاد حیدرنے کاشتکار وں کو لوبیاکی بہاریہ کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کاشت 15فروری سے شروع کرکے 28فروری تک مکمل کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ لوبیاکی فصل ہر قسم کی زمین پر کاشت کی جاسکتی ہےتاہم اس کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لئے ذرخیزمیرا زمین جس میں پانی کے نکاس کاخاطر خواہ انتظام ہواچھی رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار زمین کو تیارکرنے کے لئے وترکی حالت میں دویا تین بار ہل چلا کر ہموارکرلیں اور اس کے بعد آبپاشی کرکے رانی کردیں اور زمین کو زرخیز بنانے کے لئے مناسب وترکی حالت میں فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی کھادڈال کر دوبارہ ہل چلائیں تاکہ بمپر کراپ حاصل کی جا سکے۔