جاپان کے سرمایہ کار صوبہ کے منافع بخش شعبوں سے فائدہ اٹھائیں،گورنر سندھ کامران ٹیسوری

66
Governor Sindh Kamran Tesori
Governor Sindh Kamran Tesori

کراچی۔ 13 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جاپانی سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش شعبوں سے فائدہ اٹھائیں اس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت، تعاون اور مدد فراہم کر رہا ہے،جاپان سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنرہائوس میں جاپان کے سفیرAkamatsu Shichiسے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل Tashikazu Isomura، فرسٹ سیکرٹریHarada Takuyaاور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاپان کے سفیر نے گورنر سندھ کو جاپان کے شہر اوساکا میں منعقدہ ایکسپو 2025ءمیں شرکت کی دعوت بھی دی۔جاپان کے سفیر نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے صوبہ اہمیت کا حامل ہے۔ جاپانی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت نوجوانوں کو جاپانی زبان سکھائیں اس ضمن میں سفارت خانہ تعاون بھی کرے گا۔جاپانی سفیر نے گورنر انیشی ایٹو کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طلباءکے لئے خوشخبری دیتے ہوئے انہیں جاپان کی جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم میں معاونت کی پیشکش کی۔

اس سے قبل جب جاپان کے سفیر گورنرہائوس آئے تو انہیں سلامی پیش کی گئی۔جاپان کے سفیر نے شجر کاری مہم کے تحت گورنر ہاﺅس میں پودا بھی لگایا۔پرچم کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی تحریر کئے۔ ” امید کی گھنٹی” اور بابائے قوم کے تاریخی کمرہ کا دورہ کیا۔جاپان کے سفیر نے امید کی گھنٹی بجا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔جاپان کے سفیر نے کہا کہ گورنر اینیشیٹوز کے تحت جاری منصوبے عوامی فلاح و بہبود کے لئے اہم ثابت ہوں گے