صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ریڈیو پاکستان سیالکوٹ اسٹیشن کا دورہ

70

سیالکوٹ۔13فروری (اے پی پی):صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اکرام الحق نے عالمی یوم ریڈیو کے موقع پرعالمی ریڈیو ڈے منانے کے لیے ریڈیو پاکستان سیالکوٹ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد مواصلات، کاروبار، ثقافت کو فروغ دینے اور کمیونٹی کی آگاہی کے لیے ایک طاقتور ذریعہ کے طور پر ریڈیو کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

عالمی ریڈیو ڈے منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ریڈیو کی اہمیت ،بین الثقافتی و بین اللسانی فوائد اورعوام میں اس کے استعمال کا شعور اجاگر کرنا ہوتا ہے ۔