ساتویں زرعی مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل ، دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے ، وزارت منصوبہ بندی ،ترقی

93

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات نےقومی اسمبلی کو بتایا کہ 15 سال کے بعد پاکستان بھر میں زراعت ، لائیو سٹاک اور مشینری کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے ساتویں زرعی مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ،دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے ۔

جمعہ کو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وجہیہ قمر نے سحر کامران کے سوال پر ایوان کو بتایا کہ ساتویں مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل ،دوسرا شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2010 کے بعد یہ مردم شماری ہونے جارہی ہے ۔ ادارہ شماریات نے انفراسٹرکچر اور ایپس تیار کیں ہیں ،جی آئی ایس ڈیش بورڈ ہمارے پاس موجود ہے جس پر رئیل ٹائم ڈیٹا اپ ڈیٹ ہوتا رہے گا ۔

انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ زراعت ،لائیو سٹاک اور مشینری کا مربوط دیٹا زرعی مردم شماری کے زریعے اکٹھا کیاجارہا ہے ۔