سیالکوٹ۔16فروری (اے پی پی):سیالکوٹ میں پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے3 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس کےمطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ عدالت گڑھا میں پولیس نے تھانے رجسٹریشن کروائے بغیر غیر قانونی طور پر مکان کرایہ پر دینے والے اور لینے والےاظہراور صدیق جبکہ تھانہ کوٹلی ڈسکہ سے سجاد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔