پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

67
Illegal weapons
Illegal weapons

فیصل آباد۔ 16 فروری (اے پی پی):سی پی او فیصل آبادصاحبزادہ بلال عمرکی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تھانہ جات میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے26 مقدمات کا اندراج کر کے 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 8کلو 170گرام چرس،1220گرام ہیروئن اور560 لیٹر شراب،8عدد پونڈے برآمدکرلیے جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 15مقدمات کا اندراج کر کے 15ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے 12عدد پسٹل 30 بور،01 عدد 12 بور بندوق اور 02 عدد رائفل 244بورو متعدد گولیاں برآمد کرلیں۔انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔