منشیات فروش ملزم گرفتار ، 11 کلو چرس برآمد

55
Accused arrested
Accused arrested

چنیوٹ۔ 16 فروری (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ بھوانہ انسپکٹر ساجد محمود، اے ایس آئی اعجاز احمد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر158 ج ب کے رہائشی منشیات فروش ملزم فخر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار منشیات فروش ملزم کے قبضہ سے 11 کلو چرس برآمد ہوئی۔

ملزم کیخلاف تھانہ بھوانہ میں منشیات کی دفعات کے مقدمہ درج ہو چکے ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔