خطے کی ثقافت، کلچر کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے، کمشنر ملتان ڈویژن

51

ملتان ۔ 17 فروری (اے پی پی):کمشنر آفس میں 52 سی ٹی پی کے وفد نے کمشنر عامر کریم خاں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ملتان ایک تاریخی شہر ہے،پبلک ویلفیئر اقدامات کے تحت متعدد ٹاسک پر کام جاری ہے،ریونیو، ترقیاتی اہداف میں ملتان ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،خطے کی ثقافت، کلچر کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے،فنکاروں، ادیبوں، شاعروں کی پذیرائی کیلئے اقدامات کیے جارہے،تمام ہسپتالوں میں میسر ادویات کی تفصیلات واضح ڈسپلے کی گئیں۔

شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اپنا، ڈی سی، اے سی کا ذاتی نمبر ہسپتالوں میں ڈسپلے کروایا۔ ہسپتال میں فیسلی ٹیشن ڈیسک شہریوں کی فلاح اور مکمل رہنمائی کیلئے قائم کئے گئے۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے اہم چوکوں کی تزین و آرائش جاری ہے۔

جنرل بس سٹینڈ سے کی صفائی ،تزین و آرائش کروائی گئی۔ شہری تزین و آرائش کیلئے اہم سڑکوں کی اپ گریڈیشن، بائیکر لین ، انفراسٹرکچر کی بحالی کی جارہی ہے،اپنی غیر موجودگی میں کمشنر آفس میں قائم خدمت کاؤنٹر کی عوامی حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل کی۔

کمشنر عامر کریم خاں نے وفد کے سربراہ کو سووینئر پیش کیا جبکہ وفد نے ملتان کے مختلف امور بارے سوالات کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔