سیاحت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،دنیا پاکستان کے بےمثال خوبصور ت مقامات دیکھے،گورنر سندھ

61
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

کراچی۔ 17 فروری (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سیاحت کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں،سیاحت ملکی معیشت میں مرکزی حیثیت رکھتی ہےجس کا فروغ خوشحالی کی ضمانت ہے، پاکستان، خصوصاً سندھ میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، مضبوط سیاحتی شعبہ ملکی معیشت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں گورنرسندھ نے کہا ہے کہ دنیا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان اور سندھ کے بےمثال خوبصور ت مقامات دیکھے۔سیاحت کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،سیاحتی شعبہ کو فروغ دے کر ہم ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں۔