قومی اسمبلی نے پاکستان ساحلی محافظین(ترمیمی) بل 2024 منظور کر لیا

104

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے پاکستان ساحلی محافظین(ترمیمی) بل 2024 منظور کر لیا ۔ پیر کو قومی اسمبلی اجلاس وقفہ کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی ۔ایوان سے منظوری کے بعد وفاقی وزیر نے پاکستان ساحلی محافظین (ترمیمی) بل 2024 ایوان میں پیش کیا ۔ ایوان میں ترمیمی بل کی شق وار منظوری دی گئی ۔