ڈپٹی کمشنر کیچ کا ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہ ، مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ

64

کوئٹہ۔ 17 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل اِبراہیم نے پیر کے روز ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہ کر مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالعزیز، چیف آفیسر شعیب ناصر،پی پی ایچ آئی کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر منیر احمد اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ اس دوران ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی ، نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر کیچ نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت ، ڈپٹی ڈی ایچ او اور دیگر افسران کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات اور ان کو مسائل کے بارے میں ان سے معلومات لی۔ انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کیچ ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گی تاکہ

ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات بغیر کسی دقت سے فراہم کی جاسکیں۔ ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل اِبراہیم نے کہا کہ ان کے دورہ کا مقصد محکمہ صحت کی جانب سے شروع کیے جانے والے بگ کیچ اپ ویکسینیشن کیمپین کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے کہ ” بگ کیچ اپ ویکسینیشن کیمپین ” کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کیمپین کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے تاکہ ہم اپنے مقاصد کو مکمل طور پر حاصل کرسکیں۔اس دوران انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کی نگرانی کرنے والے متعلقہ اہلکاروں کی جانب سے کوتاہی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے عوام الناس پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین پلانے کے لیے علاقے کے کونسلر حضرات کی خدمات حاصل کریں تاکہ کونسلر حضرات انہیں رہنمائی فراہم کرکے ٹیکے لگانے میں مدد فراہم کرسکیں۔

اس موقع پر چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت بلخ شیر قاضی نے ڈپٹی کمشنر کیچ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے کونسلروں کو پابند کریں گے کہ وہ ویکسینیشن کیمپین عوام کو راہنمائی فراہم کرسکیں۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سمیت دیگر سرکاری اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل اِبراہیم نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن تربت کے ہمراہ ہسپتال کے ای پی آئی سیکشن میں بچوں کو ویکسین پلاکر بگ کیچ اپ مہم کا بھی افتتاح کیا واضح رہے۔ بگ کیچ اپ کیمپین محکمہ صحت کی جانب سے ایک اہم مہم ہے جس میں پانچ سال تک کے ان بجوں کو پولیو قطر پلائے جائیں گے۔