سیالکوٹ،ٹریفک حادثات میں4 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

115
ٹریفک حادثات میں کمی کےلئے عملی اقدامات کا آغاز

سیالکوٹ۔17فروری (اے پی پی):سیالکوٹ،ٹریفک حادثات میں4افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ دولو پیلو کے قریب 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں 63سالہ محمد لطیف سکنہ روڑس اور 36 سالہ بوٹا سکنہ روڑس جبکہ تھانہ صد ر ڈسکہ کی حدود میں فوارہ چوک کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل پھسلنے سے 29سالہ جمیل سکنہ ملہیکے ناگرہ اور افشاں بی بی سکنہ ڈسکہ شدیدز خمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر متاثرہ لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔