گیپکو نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

97

سیالکوٹ۔17فروری (اے پی پی):گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (گیپکو) نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ۔ پیر کو گیپکو حکام کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور

ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں18فروری کو مرالہ روڈ،مراد پور، بھڑتھ،کوٹلی لوہاراں مشرقی ،چھانگا،چٹی شیخاں اور پیرو چک میں صبح 9تادوپہر 1بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ۔