رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان

117
Actions against
Actions against

ڈیرہ غازی خان۔ 18 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد کی زیر صدارت رمضان پیکج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی و تحصیل افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ماڈل بازاروں میں چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش کے خصوصی سٹالز لگائے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ماڈل بازار نہیں ہیں وہاں تحصیل سطح پر سہولت بازار قائم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ دکانداروں کو اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ بابرکت مہینے میں عام آدمی کو معاشی ریلیف فراہم کیا جائے۔