ملتان میں گورنمنٹ پائلٹ سکول نواں شہر میں آتشزدگی کا واقعہ

99

ملتان۔ 18 فروری (اے پی پی):ملتان میں گورنمنٹ پائلٹ سکول نواں شہر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ریسکیو ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو گورنمنٹ پائلٹ سکول کے ہال میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی،کالر نے بتایا کہ سکول کے ہال میں پرانے فرنیچر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ ریسکیو سٹاف نے فوری فائر فائٹنگ کا عمل شروع کر کے آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔