تلہ گنگ کے گاؤں ادلکہ میں زمین کے تنازعہ پر دو افراد قتل ہوگئے

77

تلہ گنگ ۔ 18 فروری (اے پی پی):تلہ گنگ کے گاؤں ادلکہ میں زمین کے تنازعہ پر دو افراد قتل ہوگئے۔مقتولین میں 25 سالہ عاطف ولد الطاف حسین اور محمد عمران ولد فتح خان جاں بحق اور عاطف کا ایک بھائی زاہد حسین شدید زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق مقتولین نے متنازعہ جگہ پر دیوار بنائی ہوئی تھی جس کو مخالف فریق نے گرا دیا،مقدمہ عدالت میں چل رہا تھامنگل کودونوں بھائی اور ان کا کزن تلہ گنگ کچہری میں پیشی پر جا رہے تھے کے راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ عمران حسین اور عاطف حسین موقع پر جاں بحق جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کے کزن کی حالت تشویشناک ہے۔

علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور عوام نے پولیس سے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔