راولپنڈی ،ڈکیتی کی واراتیں کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار

72

راولپنڈی۔18فروری (اے پی پی):تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی چھینی گئی گاڑی اور موٹرسائیکلز برآمد کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سلیمان، کاشف اور فرمان شامل ہیں،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی چھینی گئی کار، 2 موٹرسائیکل، 2 موبائل فون اور مسروقہ رقم 20 ہزار روپے برآمد ہوئے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔