اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات شاہ اللہ دتہ اسلام آباد میں دو روزہ پھول بنانے کی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔یہ ورکشاپ پی این سی اے کے نیشنل پپٹ تھیٹر اور چلڈرن آرٹ ورکشاپ کے تحت "آرٹ فار آل” کے اقدام کے تحت منعقد کی گئی
جس کا مقصد سرکاری سکولوں، کالجوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلبہ اور بچوں کو فنی مہارتوں کی تربیت دینا تھا۔رابعہ ظفر نے طلبہ کو پھول بنانے کی تین تکنیکیں سکھائیں۔ طلبہ نے 3D، لیئر اور کرل تکنیک میں مہارت حاصل کی اور خوبصورت پھول تیار کیے۔