فیصل آباد۔ 20 فروری (اے پی پی):ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آری فیصل آباد کے ماہرین اثمارنے کھجور کے باغبانوں اور کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ رواں ماہ فروری کے آخر اور اگلے ماہ مارچ کے دوران کھجور کے نئے پودے لگانے کیلئے اچھے نکاس والی زرخیز میرا زمینوں کا انتخاب کریں تاکہ ان پودوں کی بہترین بڑھوتری کے ذریعے بعد ازاں انہیں اچھی فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔
انہوں نے بتایاکہ سعودی عرب اور عراق کے بعد پاکستان کو اعلیٰ معیار کی کھجور پیداکرنیوالے ممالک میں اہم مقام حاصل ہے لیکن پاکستان بھر میں بالعموم جبکہ پنجاب میں بالخصوص کھجور کی کم پیداوار کی وجہ یہاں کے باغبانوں اور کاشتکاروں کا کھجور کے جدید کاشتی امور سے پوری طرح آگاہ نہ ہوناہے۔انہوں نے کہاکہ کھجور کے پودے کیلئے گرم و خشک آب و ہوا درکار ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ خاص طور پر پھول نکلتے وقت موسم کا خشک ہونابہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار کھجور کے نئے پودے لگاتے ہوئے ایسی ذرخیز میراز مین کا انتخاب کریں جس میں پانی کا اچھانکاس ہو سکے۔انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں ماہرین زراعت سے مزید رہنمائی بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=563907