راولپنڈی۔20فروری (اے پی پی):راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر صدر بیرونی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 17 شہریوں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق جمعرات کو صدر بیرونی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 17 ملزمان گرفتار کیا،گرفتار ملزمان میں شمشیر، اصغر، شوکت، نور، سلیم، اقبال،
ارشد، قدیر، عمران، عثمان، عبدالعزیز، جہانگیر، ہاشم، کامران، زرشاہ، شاہد اور سکندر شامل ہیں۔اس حوالے سے سی پی او خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قانون کی عملداری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔