کراچی ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 729.49 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 52876.46 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 26 ارب 6 کروڑ 75 لاکھ 11 ہزار 761 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 7 کروڑ 81 …
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا تسلسل برقرار

مزید خبریں
کراچی ۔ 24 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا تسلسل برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس مزید 729.49 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 52876.46 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 26 ارب 6 کروڑ 75 لاکھ 11 ہزار 761 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 7 کروڑ 81 لاکھ 67 ہزار 88 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 28 کروڑ 27 لاکھ 70 ہزار 150 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 52200، 52300، 52400، 52500، 52600، 52700 اور 52800 پوائنٹس کی سات بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 729.49 پوائنٹس کے اضافے سے 52876.46 پوائنتس پر بند ہوا جبکہ انڈیکس میں منگل اور بدھ کو بھی بالترتیب 511.35 پوائنٹس 631.48 پوائنٹس کی تیزی رونماءہوئی تھی۔








