آندرے روبلوف اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

112
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

دوحہ ۔21فروری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ آندرے روبلوف اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں رائونڈ میں داخل ہوگئے ۔

27 سالہ روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں 26 سالہ آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور کو شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

جمعہ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ آندرے روبلوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف آسٹریلیا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ایلکس ڈی مینور کو 1-6، 6-3 اور 6-7(8-10)سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔