کوئٹہ۔ 21 فروری (اے پی پی):ہلال احمر بلوچستان چیپٹر کے چیئرمین ولی خان غبیزئی اور وائس چیئرمین موسیٰ جان اچکزئی نے ٹریفک اہلکاروں میں چھتریاں تقسیم کیں۔جمعہ کے روز ہلال احمر بلوچستان کے چیئرمین ولی خان غبیزئی اور وائس چیئرمین موسیٰ جان اچکزئی نے کوئٹہ شہر کے مختلف چوکوں پر کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں میں بارش سے بچائو کیلئے چھتریاں تقسیم کیں ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چیئرمین موسیٰ جان اچکزئی نے کہاکہ ٹریفک پولیس اہلکار سردی ہو یا گرمی ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں ۔ کوئٹہ شہر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ان کی تنخواہیں بھی کم ہے جس کے ذریعے وہ اپنے روز مرہ کی ضرورتیں پوری کرپاتے ہیں ۔
ہلال احمر بلوچستان کی جانب سے ٹریفک اہلکاروں میں چھتری کی تقسیم کا مقصد انہیں خراج تحسین پیش کرناہے تاکہ وہ اکیلا محسوس کریں بلکہ یہ سوچیں کہ کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ ادارے بھی ان کے ساتھ ہیں ۔