14.4 C
Islamabad
ہفتہ, فروری 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات کے صدر 24 فروری سے اٹلی کا سرکاری دورہ...

متحدہ عرب امارات کے صدر 24 فروری سے اٹلی کا سرکاری دورہ شروع کریں گے

- Advertisement -

ابو ظہبی۔21فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان 24 فروری سے اٹلی کا سرکاری دورہ شروع کریں گے۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان دورے کے دوران اپنے اطالوی ہم منصب صدر سرجیو میٹیریلا اور وزیر اعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون خاص طور پر معیشت، سرمایہ کاری، قابل تجدید توانائی، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ثقافتی تبادلے کے شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔یہ بات چیت متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کے حصے کے طور پر ہوگی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564528

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں