کو ٹلی ،مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ضلع بھر کے مختلف پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد

120

کو ٹلی۔ 21 فروری (اے پی پی):مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ضلع بھر کے مختلف پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کے انعقاد کرنے پر مسلم ہینڈز کے آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مینیجر پروجیکٹس مسلم ہینڈز پاکستان میر امان ہنزائی  نے کہا کہ مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام لگائے گئے۔ میڈیکل کیمپس میں محکمہ صحت عامہ کے تمام ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مسلم ہینڈز کے تعاون سے کیمپ لگا کر لوگوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور آزاد کشمیر کے ہر ضلع میں مسلم ہینڈز نے فری میڈیکل کیمپ لگائے اس کے علاوہ ہمارے فلٹر واٹر کے پروجیکٹس کے علاوہ تعلیم اور صحت کے معاملے میں مسلم ہینڈز نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا۔

انچارج میڈیکل پروگرام مسلم ہینڈز پاکستان سید وقاص بخاری نے مسلم ہینڈ کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع کوٹلی میں جتنے بھی کیمپ لگے ہیں ۔ لوگوں نےبہت اچھا رسپانس دیا جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چوہدری مظہر اقبال نے کہا ہم مسلم ہینڈز کی اس کاوش کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ انہوں نے محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹرز کو خدمت کا موقع دیا۔ایریا منیجر حافظ محمد شفیق نے کہا کہ مسلم ہینڈز نے ہمیشہ تعلیم اور صحت پر توجہ دی ہے جس کا نتیجہ آپ لوگوں نے دیکھ لیا میں ڈاکٹر حضرات محکمہ صحت اور مسلم ہینڈز کے سٹاف اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہمارے میڈیکل کیمپس میں بھرپور کوریج دی تقریب کے اختتام پر ڈاکٹرز اور سٹاف مسلم ہینڈز اور میڈیا نمائندگان کو شیلڈ دی گئی۔